مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعِي نَفَرٌ مِنْ قَوْمِي ، فَقَالَ : " أَبْشِرُوا وَبَشِّرُوا مَنْ وَرَاءَكُمْ أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ صَادِقًا بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ " ، فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُبَشِّرُ النَّاسَ ، فَاسْتَقْبَلَنَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَرَجَعَ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِذًا يَتَّكِلُ النَّاسُ ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میرے ساتھ میری قوم کے کچھ افراد تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ یہ خوشخبری حاصل کرو اور اپنے پیچھے موجود لوگوں تک یہ خوشخبری پہنچا دو ! کہ جو شخص صدق دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا ، رادی کہتے ہیں : ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے، تاکہ لوگوں کو خوشخبری سنائیں ، ہماری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، تو وہ ہمیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ گئے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایسی صورت میں لوگ اسی پر تکیہ کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ۔