مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ سُهَيْلِ بْنِ الْبَيْضَاءِ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا رَدِيفُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا سُهَيْلُ بْنَ الْبَيْضَاءِ " ، وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، كُلُّ ذَلِكَ يُجِيبُهُ سُهَيْلٌ ، فَسَمِعَ النَّاسُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَظَنُّوا أَنَّهُ يُرِيدُهُمْ ، فَحُبِسَ مَنْ كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَحِقَهُ مَنْ كَانَ خَلْفَهُ ، حَتَّى إِذَا اجْتَمَعُوا قَالَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ ، وَأَوْجَبَ لَهُ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَمَدَارُهُ عَلَى سَعِيدِ بْنِ الصَّلْتِ ، قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ : قَدْ رُوِيَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ بَيْضَاءَ مُرْسَلًا ، وَابْنِ عَبَّاسٍ مُتَّصِلًا . ¤سیدنا سہیل بن بیضا بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر بیٹھا ہوا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے سہیل بن بیضاء ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا شاید تین مرتبہ بلند آواز میں انہیں پکارا ، ہر مرتبہ سیدنا سہیل رضی اللہ عنہ نے آپ کو جواب دیا ، جب لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی ، تو انہیں اندازہ ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں ، تو جو لوگ آگے تھے ، وہ رک گئے اور جو پیچھے تھے ، وہ آ کر شامل ہو گئے ، یہاں تک کہ جب وہ لوگ اکٹھے ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دے دے گا اور اس کے لیے جنت کو واجب کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کا مدار سعید بن صلت نامی راوی پر ہے ، ابن ابوحاتم کہتے ہیں : یہ روایت سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” مرسل روایت کے طور پر بھی نقل کی گئی ہے ، جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ” متصل “ روایت کے طور پر نقل کی گئی ہے ۔