حدیث نمبر: 6928
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ : " وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ " الِاسْتِثْنَاءُ ؛ فَاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ ، قَالَ : هِيَ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي صِلَةِ الْيَمِينِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ” جب تم بھول جاؤ ، تو اپنے پروردگار کا ذکر کرو “ ۔ ( سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ) اس سے مراد استثناء کرنا ہے کہ جب تمہیں یاد آ جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہے اور کسی کے لئے یہ استثناء کرنے کا حق نہیں ہے ، البتہ قسم کو ملانے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 6928
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف