مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِثْنَاءِ فِي الْيَمِينِ . باب: قسم میں استثناء پیدا کرنا
حدیث نمبر: 6927
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا " . ثُمَّ قَالَ : " إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . ثُمَّ قَالَ : وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا " . ثُمَّ قَالَ : " إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . ثُمَّ قَالَ : " وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قَرَيْشًا " . ثُمَّ قَالَ : " إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ ، پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا ، پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ ، پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام ابویعلیٰ نے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے ۔