مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَصْبِ وَحُرْمَةِ مَالِ الْمُسْلِمِ . باب: غصب کا بیان ، مسلمان کے مال کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 6864
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَعِرْضُهُ وَمَالُهُ . الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ ، وَلَا يَخْذُلُهُ . التَّقْوَى هَاهُنَا " وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْقَلْبِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ایک مسلمان کی جان عزت اور مال دوسرے مسلمان کے لئے قابل احترام ہیں ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس پر ظلم نہیں کرتا ، وہ اسے رسوا نہیں کرتا تقویٰ یہاں ہوتا ہے “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے ذریعے دل کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔