مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِدَةِ . باب: وعدہ کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6833
عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْعِدَةُ دَيْنٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ ، وَزَادَ فِيهِ عَنْ عَلِيٍّ وَحْدَهُ : " وَيْلٌ لِمَنْ وَعَدَ ، ثُمَّ أَخْلَفَ " يَقُولُهَا ثَلَاثًا . وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کسی کے ساتھ ، کسی قسم کی ادائیگی کے بارے میں کیا گیا ) وعدہ ، قرض ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس میں ۔ انہوں نے صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اس شخص کے لیے بربادی ہے ، جو وعدہ کرے اور پھر اس کی خلاف ورزی کرے “ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوداؤد ہے ، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ۔