مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَى بُسْتَانٍ أَوْ مَاشِيَةٍ . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی باغ یا جانور کے پاس سے گزرتا ہے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَرْمَلْنَا ، وَأَنْفَضْنَا فَأَتَيْنَا عَلَى إِبِلٍ مَصْرُورَةٍ بِلِحَاءِ الشَّجَرِ فَابْتَدَرَهَا الْقَوْمُ لِيَحْلِبُوهَا ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ هَذِهِ عَسَى أَنْ يَكُونَ فِيهَا قُوتٌ لِأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَتُحِبُّونَ لَوْ أَنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى مَا فِي أَزْوَادِكُمْ فَأَخَذُوهُ " ثُمَّ قَالَ : " إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاشْرَبُوا ، وَلَا تَحْمِلُوا " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ، ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا ، ہم ایک اونٹ کے پاس آئے ، جسے درخت کی چھال کے ذریعے مصرور کیا گیا ، لوگ اس کی طرف لپکے تاکہ اس کا دودھ نکالیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ہو سکتا ہے اس جانور میں مسلمانوں کے کسی گھرانے کی خوراک ہو ، کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ یہ لوگ اس جگہ کے پاس آئیں ، جہاں تمہارا کھانا پینا رکھا ہوا ہو اور اسے حاصل کر لیں ؟ پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اگر تم مجبور ہو جاؤ ، تو صرف پی لو ، اپنے ساتھ لاد کر نہ لے جانا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔