مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو زمین کے نشانات تبدیل کر دیتا ہے
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَلْعُونٌ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، مَلْعُونٌ مَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَيَأْتِي لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الْغَصَبِ غَيْرُ هَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ شخص ملعون ہے ، جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے ، وہ شخص ملعون ہے ، جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے ، اور وہ شخص ملعون ہے ، جو زمین کے نشانات تبدیل کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ایک منقول حدیث آگے آئے گی ، جو غصب کے بارے میں ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے ، یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔