مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو زمین کے نشانات تبدیل کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 6803
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا ، وَلَا عَدْلًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ إِلَّا أَنَّ التِّرْمِذِيَّ حَسَّنَ لَهُ بَعْضَ حَدِيثِهِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص زمین کے نشانات تبدیل کرتا ہے ، قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب ہو گا ، اللہ تعالٰی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ، البتہ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ ایک حدیث کو حسن قرار دیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔