مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6715
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، تَهَادَوْا ، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَسُلُّ السَّخِيمَةَ ، وَتُورِثُ الْمَوَدَّةَ ، فَوَاللَّهِ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے انصار کے گروہ ! ایک دوسرے کو تحفے دو ، کیونکہ تحفہ ، دشمنی ( یا ناراضگی ) کو ختم کرتا ہے ، محبت پیدا کرتا ہے ، اللہ کی قسم اگر مجھے پایا تحفے کے طور پر دیا جائے ، تو میں قبول کر لوں گا ، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے ، تو میں قبول کر لوں گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔