مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَتَهَادَوْنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صِلَةً بَيْنَهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ لَتَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ فَاقَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ وَيَقُولُ : " لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ " . ¤ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ؛ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مسلمان باہمی تعلق کی وجہ سے ایک دوسرے کو تحفے دیا کرتے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں ، تو وہ فاقہ کا شکار ہوئے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحفے دینے کا حکم دیتے تھے ، اور آپ یہ فرماتے تھے : ” اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں ، تو وہ بھوکے رہے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکیں گے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔