مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6716
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَهَادَوْا تَحَابُّوا ، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَوْلَادَكُمْ مَجْدًا ، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ " . ¤ وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک دوسرے کو تحفے دو ، باہمی محبت پیدا ہو گی ، اور ہجرت کرو ، تمہاری اولاد میں بزرگی آئے گی ، اور صاحب حیثیت لوگوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرو “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مثنی ابوحاتم ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔