حدیث نمبر: 667
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ وَأَبِي أُسَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا سَمِعْتُمُ الْحَدِيثَ عَنِّي تَعْرِفُهُ قُلُوبُكُمْ ، وَتَلِينُ لَهُ أَشْعَارُكُمْ ، وَأَبْشَارُكُمْ ، وَتَرَوْنَ أَنَّهُ مِنْكُمْ قَرِيبٌ - فَأَنَا أَوْلَاكُمْ بِهِ ، وَإِذَا سَمِعْتُمُ الْحَدِيثَ عَنِّي تُنْكِرُهُ قُلُوبُكُمْ ، وَتَنْفِرُ أَشْعَارُكُمْ وَأَبْشَارُكُمْ ، وَتَرَوْنَ أَنَّهُ مِنْكُمْ بَعِيدٌ - فَأَنَا أَبْعَدُكُمْ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب تم میرے حوالے سے کوئی حدیث سنو ، جس سے تمہارے دل ( یعنی ذہن ) مانوس ہوں ، جس کے لیے تمہارے بال اور تمہاری جلد نرم ہو جائے اور تم یہ سمجھو کہ وہ بات تم سے قریب ہے ، تو اس بات کے حوالے سے میں تم سے زیادہ حق رکھتا ہوؤں گا ، اور جب تم میرے حوالے سے کوئی ایسی حدیث سنو ، جسے تمہارے دل منکر قرار دیں ، تمہارے بال اور تمہاری جلد اُس سے متنفر ہو اور تم یہ سمجھو کہ یہ تم سے بعید ہے ، تو اُس بات سے میں تم سب سے زیادہ دور ہوؤں گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 667
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 497/3 اورده المؤلف فى زوائد المستـ 221 اورده المؤلف فى كشف الاستار 187»