مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَطْلِ الْغَنِيِّ . باب: خوشحال شخص کا ( ادائیگی میں ) ٹال مٹول کرنا
حدیث نمبر: 6648
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ ، فَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” خوشحال شخص کا ( ادائیگی میں ) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے ، اور جب کسی شخص کو ( وصولی کے لئے ) کسی دوسرے کے سپرد کیا جائے ، تو اسے چلے جانا چاہیئے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔