مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَعَجَّلَ أَخْذَ دَيْنِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنا قرض جلدی لینا چاہے
وَعَنْ أَبِي الْمُعَارِكِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ غَافِقٍ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مَهْرَةَ مِائَةُ دِينَارٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ ، فَغَنِمُوا غَنِيمَةً حَسَنَةً فَقَالَ الْمَهْرِيُّ : أُعَجِّلُ لَكَ سَبْعِينَ دِينَارًا عَلَى أَنْ تَمْحُوَ عَنِّيَ الْمِائَةَ ، وَكَانَتِ الْمِائَةُ مُسْتَأْخَرَةً فَرَضِيَ الْغَافِقِيُّ بِذَلِكَ ، فَمَرَّ بِهِمَا الْمِقْدَادُ ، فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ لِيُشَهِّدَهُ ، فَلَمَّا قَصَّ عَلَيْهِ الْحَدِيثَ قَالَ : كِلَاكُمَا قَدْ أَذِنَ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو الْمُعَارِكِ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ابومعارک بیان کرتے ہیں : غافق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مہرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ایک سو دینار لینے تھے ، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے کی بات ہے ان لوگوں کو اچھی غنیمت حاصل ہوئی تو مہری نے کہا: میں تمہیں ستر دینار فوری ادا کر دیتا ہوں ، اس شرط پر کہ تم ایک سو کی ادائیگی والی تحریر مٹا دو ( یعنی باقی رقم چھوڑ دو ) حالانکہ ایک سو کی رقم بعد میں ادا کی جانی تھی ، غافقی شخص اس بات سے راضی ہو گیا ، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ ان دونوں کے پاس سے گزرے ، اس شخص نے ان کے جانور کی لگام تھام لی ، تاکہ انہیں گواہ بنا لے ، جب اس نے انہیں پورا واقعہ سنایا ، تو انہوں نے فرمایا : تم دونوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کا اعلان کیا ہے ( یعنی سود والا کام کرنے کی کوشش کی ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابومعارک سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔