مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ . باب: اناج کے عوض میں ، اناج فروخت کرنا
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ كَيْلًا بِكَيْلٍ ، فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ ، فَقَدْ أَرْبَى " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَلَمْ أَعْرِفْ عَبْدَ الْمُؤْمِنِ هَذَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سونے کے عوض میں سونے کا لین دین ، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین ، گندم کے عوض میں گندم کا لین دین ، جو کے عوض میں جو کا لین دین ، نمک کے عوض میں نمک کا لین دین اور کھجور کے عوض میں کھجور کا لین دین برابر ، برابر ماپ کے مطابق ہو گا ، جو شخص زیادہ دے ، یا زیادتی کا طلبگار ہو ، وہ سود کا مرتکب ہو گا“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبدالمؤمن کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبدالمؤمن نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔