مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ . باب: اناج کے عوض میں ، اناج فروخت کرنا
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ حَدَّثُوا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ ، مَنْ زَادَ ، أَوِ ازْدَادَ ، فَقَدْ أَرْبَى " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا ، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا اور نقد ہو گا جو شخص زیادہ دے ، یا زیادہ کا مطالبہ کرے ، تو وہ سود کا کام کرے گا“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔