مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الدُّورِ ، وَالْأَرَاضِي ، وَالنَّخِيلِ . باب: گھروں ، زمین اور کھجور کے درخت کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6542
وَعَنْ حُذَيْفَةَ ، وَعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَاعَ دَارًا ، وَلَمْ يَجْعَلْ ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهَا لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ حُذَيْفَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الصَّبَّاحُ بْنُ يَحْيَى ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص گھر فروخت کرتا ہے اور پھر اس کی قیمت اس کی مانند ( کسی اور گھر ) میں خرچ نہیں کرتا تو اس رقم میں اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام بن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صباح بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے ۔