مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الدُّورِ ، وَالْأَرَاضِي ، وَالنَّخِيلِ . باب: گھروں ، زمین اور کھجور کے درخت کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6541
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَبِيعُ تَالِدًا إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَالِفًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ شُرَيْحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی بندہ ( باپ دادا سے ) وراثت میں ملنے والی چیز فروخت کرتا ہے ، تو اللہ تعالی اس پر تلف ( یعنی ضائع ) کرنے والا مسلط کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔