حدیث نمبر: 6540
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْحَيِّ أَنَّ يَعْلَى بْنَ سُهَيْلٍ مَرَّ بِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، فَقَالَ لَهُ : يَا يَعْلَى ، أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّكَ بِعْتَ دَارًا بِمِائَةِ أَلْفٍ ؟ قَالَ : بَلَى قَدْ بِعْتُهَا بِمِائَةِ أَلْفٍ ! قَالَ : فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ بَاعَ عُقْدَةَ مَالٍ سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَالِفًا يُتْلِفُهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

قبیلے کے ایک فرد بیان کرتے ہیں : یعلی بن سہیل کا گزر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم نے ایک لاکھ کے عوض میں گھر فروخت کر دیا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے اسے ایک لاکھ کے عوض میں فروخت کیا ، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” جو شخص زمین کو فروخت کر دیتا ہے اللہ تعالی اس پر ضائع کرنے والا مسلط کر دیتا ہے ، جو اس رقم کو ضائع کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6540
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (445/4)»