مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الدُّورِ ، وَالْأَرَاضِي ، وَالنَّخِيلِ . باب: گھروں ، زمین اور کھجور کے درخت کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6539
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ ، فَقَاسَمْتُ أَخِي ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يُبَارَكُ فِي ثَمَنِ أَرْضٍ ، وَلَا دَارٍ لَا يُجْعَلُ فِي أَرْضٍ وَلَا دَارٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعَ ؛ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَالثَّوْرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَأَحْمَدُ ، وَغَيْرُهُمَا . ¤محمد محی الدین
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا میں نے اپنے ایک بھائی کے ساتھ معاملہ طے کیا ، تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” زمین کی قیمت یا گھر کی قیمت میں برکت نہیں رکھی جاتی جبکہ وہ قیمت کسی اور زمین یا گھر میں نہ خرچ کی جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ ، ثوری اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ یحیی بن معین امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔