مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ لِمَنْ تَصَدَّقَ بِهَا . باب: جس شخص نے کوئی چیز صدقہ کی ہو
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَيْضًا قَالَ : حَمَلْتُ عَلَى فَرَسِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ بَعْدُ يُبَاعُ فِي السُّوقِ بِثَمَنٍ يَسِيرٍ مَهْزُولٍ مَضْرُوبٍ ، وَقَدْ عَرَفْتُ عُرْفَهُ ، قَالَ : فَذَكَرَهُ . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَالثَّوْرِيُّ . وَإِسْنَادُ الثَّانِي مُرْسَلٌ وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ الْأَوَّلِ مُرْسَلٌ أَيْضًا . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا بعد میں ، میں نے اسے بازار میں تھوڑی قیمت کے عوض میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھا وہ کمزور اور بے حال ہو چکا تھا میں نے اس کی پیشانی کو پہچان لیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں پہلی روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔ دوسری روایت کی سند ” مرسل “ ہے ۔ اسی طرح پہلی روایت کی سند بھی ” مرسل “ ہے ۔