مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ ثَمَنُهُ . باب: جس کی قیمت آپ کے پاس نہ ہو اسے خریدنے کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 6535
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اشْتَرَى عِيرًا قَدِمَتْ فَرَبِحَ فِيهَا أَوَاقِيَ مِنْ ذَهَبٍ فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَرَامِلِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَقَالَ : " لَا أَشْتَرِي شَيْئًا لَيْسَ عِنْدِي ثَمَنُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قافلہ خرید لیا جو آیا ہوا تھا ، اس میں آپ کو سونے کے چند اوقیہ کا فائدہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رقم بنوعبدالمطلب کی بیواؤں پر صدقہ کر دی ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : میں ایسی کوئی چیز نہیں خریدوں گا ، جس کی قیمت میرے پاس نہ ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔