مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ لِمَنْ تَصَدَّقَ بِهَا . باب: جس شخص نے کوئی چیز صدقہ کی ہو
حدیث نمبر: 6533
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ : تَصَدَّقْتُ بِفَرَسٍ [ لِي ] ، فَرَأَيْتُ ابْنَتَهَا تُقَامُ فِي السُّوقِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا . ¤ قُلْتُ : هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنا گھوڑا صدقہ کر دیا پھر میں نے اس کی بیٹی کو بازار میں کھڑی دیکھا میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت اصل میں اسی طرح مذکور ہے اس میں مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں ۔