مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ . باب: ام ولد کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6521
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنَا نَتَبَايَعُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم ام ولد کنیزوں کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔