مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ . باب: جانور کے عوض میں جانور کو فروخت کرنا
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُ : عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ وَقَعَ عَلَى وَلِيدَةٍ فَحَمَلَتْ ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا يُقَالُ لَهُ : الْحَمَّامُ . وَذَلِكَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمِّي ، وَكَلَّمَهُ فِي ابْنِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَسَلَّمِ ابْنَكَ مَا اسْتَطَعْتَ " . فَانْطَلَقَ فَأَخَذَ ابْنَهُ فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ مَوْلَى الْغُلَامِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامَيْنِ فَقَالَ : " خُذْ أَحَدَهُمَا وَدَعْ لِلرَّجُلِ ابْنَهُ " فَأَخَذَ غُلَامًا وَتَرَكَ الْآخَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤یزید بن ابونعیم بیان کرتے ہیں : اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام عبید بن عمیر تھا انہوں نے ایک کنیز کے ساتھ صحبت کی وہ حاملہ ہو گئی اس نے ان صاحب کے بچے کو جنم دیا جس کا نام حمام رکھا گیا یہ زمانہ جاہلیت کی بات ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میرے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے بیٹے کے بارے میں آپ کے ساتھ بات چیت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : جہاں تک تم سے ہو سکے تم اپنے بیٹے کو حاصل کرنے کی کوشش کرو وہ صاحب گئے ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اس غلام کا آقا بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے آقا کو دو غلاموں کی پیش کش کی اور فرمایا : تم ان دو میں سے کسی ایک کو لے لو اور اس شخص کے بیٹے کو چھوڑ دو تو اس شخص نے ایک غلام لے لیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور
یہ روایت ” مرسل “ ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔