مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ ، وَالْمَضَامِينِ ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ . باب: ملاقیح ، مضامین ، اور حبل الحبلہ کی بیع
حدیث نمبر: 6502
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ وَالْمَضَامِينِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح ( یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے ) اور مضامین ( یعنی جو بچہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے ، اُس ) کی بیع سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔