مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ ، وَالْمَضَامِينِ ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ . باب: ملاقیح ، مضامین ، اور حبل الحبلہ کی بیع
حدیث نمبر: 6501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَضَامِينِ ، وَالْمَلَاقِيحِ ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح ( یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے ) مضامین ( یعنی جو بچہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے ) اور حبل الحبلہ ( حمل کے حمل ) کی بیع سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے ۔ امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔