حدیث نمبر: 6419
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَمَنُ الْقَيْنَةِ سُحْتٌ ، وَغِنَاؤُهَا حَرَامٌ ، وَالنَّظَرُ إِلَيْهَا حَرَامٌ ، وَثَمَنُهَا مِثْلُ ثَمَنِ الْكَلْبِ ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ سُحْتٌ ، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ عَلَى السُّحْتِ ، فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ ، وَنُقِلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ : لَا بَأْسَ بِهِ . وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” گانے والی کنیز کی قیمت حرام ہے اس کا گانا حرام ہے اس کی طرف دیکھنا حرام ہے اس کی قیمت کتے کی قیمت کی مانند ہے اور کتے کی قیمت حرام ہے اور جس شخص کے گوشت کی نشوونما حرام پر ہوئی ہو تو آگ اس کی زیادہ مستحق ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے یحیی بن معین کے حوالے سے ایک روایت میں یہ بات نقل کی گئی ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6419
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (87)»