مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ثَمَنِ الْقَيْنَةِ . باب: گانے والی کنیز کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6418
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ الْقَيْنَةَ ، وَبَيْعَهَا ، وَثَمَنَهَا ، وَتَعْلِيمَهَا ، وَالِاسْتِمَاعَ إِلَيْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے گانے والی کنیز ، اسے فروخت کرنے ، اس کی قیمت ، اسے تعلیم دینے اور اس کو سننے کو حرام قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور لیث بن ابوسلیم نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔