مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ثَمَنِ الْقَيْنَةِ . باب: گانے والی کنیز کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6420
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الْمُغَنِّيَاتِ ، وَالنَّوَّاحَاتِ ، وَشِرَائِهِنَّ ، وَبَيْعِهِنَّ وَتِجَارَةٍ فِيهِنَّ ، وَقَالَ : " كَسْبُهُنَّ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے والی کنیزوں اور نوحہ کرنے والی کنیزوں کو فروخت کرنے ، انہیں خریدنے اور انہیں فروخت کرنے اور ان کی تجارت کرنے سے منع کیا ہے آپ نے فرمایا ہے : ان کی کمائی حرام ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حاریث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے ۔