مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ثَمَنِ الْمَيْتَةِ ، وَالْخِنْزِيرِ ، وَالْكَلْبِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: مردار ، خنزیر ، کتے اور دیگر چیزوں کی قیمت کا حکم
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ شُرْبَ الْخَمْرِ وَثَمَنَهَا ، وَحَرَّمَ عَلَيْكُمْ أَكْلَ الْمَيْتَةِ وَثَمَنَهَا ، وَحَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْخَنَازِيرَ وَأَكْلَهَا وَثَمَنَهَا ، وَقُصُّوا الشَّوَارِبَ ، وَأَعْفُوا اللِّحَى ، وَلَا تَمْشُوا فِي الْأَسْوَاقِ إِلَّا وَعَلَيْكُمُ الْإِزَارُ ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَّا مَنْ عَمِلَ سُنَّةَ غَيْرِنَا " . ¤ رَوَاهُ بِطُولِهِ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ : أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ اور اس کے رسول نے تم پر شراب پینے کو اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے اور انہوں نے تم پر مردار کھانے اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے اور انہوں نے تم پر خنزیر اس کے کھانے اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے تم مونچھیں چھوٹی رکھو اور داڑھی بڑھا کے رکھو اور جب تم بازار میں چلو تو تم نے تہبند ضرور باندھا ہوا ہو کیونکہ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو ہمارے علاوہ کسی اور کے طریقے پر عمل کرتا ہے “ ۔
یہ روایت طویل روایت کے طور پر امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اختصار کے ساتھ معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔