حدیث نمبر: 6405
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ بَعْدَمَا حُرِّمَ الْخَمْرُ ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشُقَّتْ ، فَقَالَ رَجُلٌ : لَوْ أَمَرْتَ بِهَا فَتُبَاعُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا ایک مشکیزہ تحفے کے طور پر پیش کیا یہ شراب کی حرمت نازل ہونے کے بعد کی بات ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے چیر دیا گیا اس شخص نے عرض کی : اگر آپ اس کے بارے میں حکم دیتے تو اسے فروخت کر دیا جاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس ذات نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس نے اس کو فروخت کرنے کو بھی حرام قرار دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6405
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف