مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي ، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ . باب: ( منڈی سے باہر سوداگروں ) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا ( دیہاتی ) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6366
وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " لَا تَلَقَّوُا الْأَجْلَابَ حَتَّى تَبْلُغَ سُوقَهَا ، وَلَا تَبِيعُوا لِلْأَعْرَابِ ، وَإِنْ كَانَ أَخَا أَحَدِكُمْ ، أَوْ أَبَاهُ ، أَوْ أُمَّهُ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : ” سوداگروں سے اس وقت تک نہ ملو جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتے اور دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرو خواہ وہ تم میں سے کسی ایک شخص کا بھائی ہو یا کسی شخص کا باپ ہو یا اس کی ماں ہو “ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔