مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي ، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ . باب: ( منڈی سے باہر سوداگروں ) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا ( دیہاتی ) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6365
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ حَتَّى تَبْلُغَ الْأَسْوَاقَ أَوْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَفِي الْأَوْسَطِ : بَيْعُ الْحَاضِرِ لِلْبَادِ فَقَطْ . ¤ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِثْلَ أَحْمَدَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سامان سے ( منڈی تک پہنچنے سے پہلے ہی ) مل لیا جائے جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتا ، یا یہ کہ شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت کرے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم اوسط میں ۔ انہوں نے صرف یہ نقل کیا ہے کہ شہری شخص دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے ۔
یہ روایت امام بزار نے امام أحمد کی مانند نقل کی ہے ۔