مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْوَاقِ . باب: بازار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَقَالَ الْبَزَّارُ ، عَنْ جُبَيْرٍ : إِنَّ رَجُلًا قَالَ : أَيُّ الْبُلْدَانِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ وَأَيُّ الْبُلْدَانِ أَبْغَضُ إِلَى اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَا أَدْرِي حَتَّى أَسْأَلَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . فَأَتَاهُ فَأَخْبَرَهُ : " أَنَّ أَحَبَّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْمَسَاجِدُ وَأَبْغَضَ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْأَسْوَاقُ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَأَبِي يَعْلَى ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤امام بزار نے سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ایک شخص نے دریافت کیا : شہروں کا کون سا حصہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اور شہروں کا کون سا حصہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں جبرائیل سے دریافت کروں گا جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے تو انہوں نے آپ کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ حصہ مساجد ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ حصہ بازار ہیں “ ۔ امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔