مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْغَبْنِ فِي الْبَيْعِ . باب: سودے میں دھوکہ ہو جانا
حدیث نمبر: 6321
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَغْبُونُ لَا مَحْمُودٌ ، وَلَا مَأْجُورٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَبُو هِشَامٍ الْقَنَّادُ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ : لَا يَكَادُ يُعْرَفُ ، وَلَمْ أَجِدْ لِغَيْرِهِ فِيهِ كَلَامًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے ارشاد فرمایا : ” دھوکہ ہو جانا ، نہ تو قابل تعریف ہے اور نہ ہی اجر کا باعث ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہشام قناد ہے ۔ امام ذہبی فرماتے ہیں : یہ معروف نہیں ہے تاہم میں نے امام ذہبی کے علاوہ کسی اور کا اس کے بارے میں کوئی کلام نہیں دیکھا ہے ۔