مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ السَّمَاحَةِ ، وَالسُّهُولَةِ ، وَحُسْنِ الْمُبَايَعَةِ . باب: نرمی ، سہولت اور اچھے طریقے سے خرید و فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6313
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلٌ سَمْحُ الْبَيْعِ سَمْحُ الشِّرَاءِ سَمْحُ الْقَضَاءِ سَمْحُ الِاقْتِضَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا وہ شخص ہے ، جو فروخت کرنے میں نرم ہو خریدنے میں نرم ہو ادائیگی کرنے میں نرم ہو اور تقاضا کرنے میں نرم ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔