مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ . باب: جو شخص بیری کے درخت کو کاٹ دے ، اُس کا بیان
حدیث نمبر: 6276
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبَشِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ " . يَعْنِي مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ : مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سر کو جہنم میں ڈال دے گا“ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حرم کا بیری کا درخت تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے
یہ روایت نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” اس سے مراد حرم کا بیری کا درخت ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث ادب سے متعلق کتاب میں آئیں گی ۔