مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ . باب: جو شخص بیری کے درخت کو کاٹ دے ، اُس کا بیان
حدیث نمبر: 6275
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ قَطَعَ السِّدْرَ إِلَّا مِنَ الزَّرْعِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ ؛ ضَعَّفَهُ ابْنُ قَانِعٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” جو شخص بیری کا درخت کاٹتا ہے البتہ جو زراعت میں سے ہو اس کا معاملہ مختلف ہے ، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جہنم میں گھر بنا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عنبسہ ہے ، جسے ابن قانع نے ضعیف قرار دیا ہے ۔