مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ . باب: جو شخص بیری کے درخت کو کاٹ دے ، اُس کا بیان
حدیث نمبر: 6274
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مِنَ اللَّهِ لَا مِنْ رَسُولِهِ : لَعَنَ اللَّهُ قَاطِعَ السِّدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ ، يَعْنِي : هَذَا الْحَدِيثَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہے اس کے رسول کی طرف سے نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیری کے درخت کو کاٹنے والے پر لعنت کی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن حارث ہے عقیلی بیان کرتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث صحیح نہیں ہے راوی بیان کرتے ہیں : ان کی مراد یہ والی حدیث ہے ۔