مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
حدیث نمبر: 6255
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " السَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الشَّاءِ وَالْبَقَرِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بکریوں اور گائے والوں میں سکینت پائی جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے ، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔