مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
حدیث نمبر: 6256
وَعَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ : " مَا مِنْ قَوْمٍ فِي بَيْتِهِمْ - أَوْ عِنْدَهُمْ - شَاةٌ إِلَّا قُدِّسُوا كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ - أَوْ بُورِكَ عَلَيْهِمْ مَرَّتَيْنِ - " . يَعْنِي شَاةَ لَبَنٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا ، وَمَوْقُوفًا ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
محمد بن حنفیہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” جس بھی قوم کے گھروں میں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) ان کے پاس بکری ہو ، تو انہیں روزانہ دو مرتبہ پاکیزگی عطا کی جاتی ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) دو مرتبہ ان پر برکت نازل کی جاتی ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) آپ کی مراد بکری کا دودھ تھا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ” مرفوع“ اور ” موقوف “ ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے اور وہ متروک ہے ۔