مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
حدیث نمبر: 6254
وَعَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - فِيمَا أَحْسَبُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَحَسِنُوا إِلَى الْمَاعِزِ ، وَأَمِيطُوا عَنْهَا الْأَذَى ، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَعَلَّهُ بِسَعِيدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَلَعَلَّهُ الْوَرَّاقُ ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْوَرَّاقَ فَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سعید نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میرا خیال ہے ۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بکریوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ان سے گندگی کو دور کرو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے سعید بن محمد کے حوالے سے اسے ” معلول“ قرار دیا ہے شاید یہ وراق ہے اگر تو یہ وراق ہے ، تو پھر وہ ضعیف ہے ۔