مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
حدیث نمبر: 6251
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اتَّخِذِي غَنَمًا يَا أُمَّ هَانِئٍ ، فَإِنَّهَا تَغْدُو بِخَيْرٍ وَتَرُوحُ بِخَيْرٍ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهَا ابْنُ مَاجَهْ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : اے ام ہانی ! تم بکریاں رکھو کیونکہ یہ صبح کے وقت بھی بھلائی لے کے آتی ہیں اور شام کے وقت بھی بھلائی لے کے آتی ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث روایت کی ہے ، جو اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن بن ابوربیعہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔