مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ : مَرَّ أَبِي عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : أَيْنَ تُرِيدُ ؟ قَالَ : غُنَيْمَةٌ لِي . قَالَ : نَعَمْ ، امْسَحْ رُغَامَهَا ، وَأَطِبْ مُرَاحَهَا ، وَصَلِّ فِي جَانِبِ مُرَاحِهَا ، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ ، وَأْنَسْ بِهَا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّهَا أَرْضٌ قَلِيلَةُ الْمَطَرِ " . يَعْنِي الْمَدِينَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں : میرے والد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ۔ انہوں نے دریافت کیا : تم کہاں جا رہے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا اپنی بکریوں میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ اچھا ہے تم ان کے ناک پر ہاتھ پھیرو ، ان کے بیٹھنے کی جگہ کو صاف رکھو اور ان کے بیٹھنے کی جگہ کے پہلو میں نماز ادا کر لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں تم ان کے ساتھ انسیت رکھو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” یہ زمین ایسی ہے جہاں بارش کم ہوتی ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔