مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ اتِّخَاذِ الْمَالِ . باب: مال حاصل کرنا ( یا رکھنا )
حدیث نمبر: 6245
عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : رَأَيْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ فِي السُّوقِ وَجَارِيَةٌ لَهُ تَبِيعُ لَبَنًا ، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْبِضُ الدَّرَاهِمَ ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا بُدَّ لِلنَّاسِ فِيهَا مِنَ الدَّرَاهِمِ وَالدَّنَانِيرِ يُقِيمُ الرَّجُلُ بِهَا دِينَهُ وَدُنْيَاهُ " . ¤ وَمَدَارُ طُرُقِهِ كُلِّهَا عَلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
معجم کبیر میں حبیب بن عبید کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو بازار میں دیکھا ان کی کنیز دودھ فروخت کر رہی تھی اور وہ بیٹھے ہوئے درہم وصول کر رہے تھے ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” آخری زمانہ جب آئے گا تو اس میں لوگوں کے لئے دراہم اور دینار ضروری ہوں گے جن کے ذریعے آدمی اپنے دین اور اپنی دنیا کو قائم رکھے گا“ ۔ اس روایت کے تمام تر طرق کا مدار ابوبکر بن ابومریم نامی راوی پر ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔