مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ اتِّخَاذِ الْمَالِ . باب: مال حاصل کرنا ( یا رکھنا )
حدیث نمبر: 6244
وَلِلْمِقْدَامِ - عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ أَصْفَرُ ، وَلَا أَبْيَضُ لَمْ يَتَهَنَّ بِالْعَيْشِ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم کبیر ، معجم صغیر اور معجم اوسط میں
یہ روایت نقل کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس شخص کے پاس زرد چیز یا سفید چیز ( یعنی سونا یا چاندی ) نہیں ہوں گے وہ آرام سے نہیں رہ پائے گا “ ۔