مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ اتِّخَاذِ الْمَالِ . باب: مال حاصل کرنا ( یا رکھنا )
حدیث نمبر: 6246
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ : لَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أُمْسِكُ شَيْئًا إِنَّمَا أَنَا أُنْفِقُهُ قَالَ : " يَا جَرِيرُ ، لَا عَلَيْكَ أَنْ تُمْسِكَ مَالَكَ ، فَإِنَّ لِهَذَا الْأَمْرِ مُدَّةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ الْفُقَيْمِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میں کوئی چیز اپنے پاس نہیں رکھتا ہوں اور اسے خرچ کر دیتا ہوں تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” اے جریر ! تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا اگر تم اپنا مال اپنے پاس رکھو کیونکہ اس معاملے کی مخصوص مدت ہے ( یعنی زندگی طویل بھی ہو سکتی ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار فقیمی ہے اور وہ متروک ہے ۔