مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ أَنَّهُ قَالَ لِلْمُخْتَارِ : هَذَا رَجُلٌ كَذَّابٌ ، وَلَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَلَفْظُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ : " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ نَحْوَ أَحْمَدَ ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلَّا خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ . ¤سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُنہوں نے مختار کے بارے میں یہ کہا: یہ شخص کذاب ہے ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے ، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ “ یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نقل کی ہے امام بزار نے اس روایت کے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” جو شخص میرے حوالے سے ایسی بات بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ، امام أحمد کی روایت کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم ہے ، جو سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے ، اس کے حوالے سے صرف خالد بن سلمہ نے روایت نقل کی ہے ۔